خبرنامہ سندھ

تدریسی ادارے اساتذہ کی ریسرچ سے پہچانے جاتے ہیں،ڈاکٹر عبدالقدی

اسلامی دنیا

کراچی:(آئی این پی)ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ جدیدتعلیم اور تحقیق میں ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کے باعث ریسرچ میں نمایاں پیشرفت ہورہی ہے، تدریسی ادارے لائق اساتذہ کی ریسرچ کی سرگرمیوں سے پہچانے جاتے ہیں۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر کی زیر صدارت انسٹی ٹیوٹ کی 15ویں گورننگ کونسل اجلاس سے خطاب میں کہا کہ میں نے ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹیوٹ پاکستانی سائنسدانوں کو عصری تقاضوں کے مطابق اعلیٰ تحقیق کرنے کے لئے قائم کیااور ڈاکٹر عابد اظہرکی سحر انگیز قیادت نے انسٹیٹیوٹ کو کامیابیوں کی بلندیوں تک پہنچادیا ،اب یہ بین الاقوامی معیار کا تحقیقی ادارہ بن چکا ہے ۔اس موقع پر انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عابد اظہر نے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی اور بتایا کہ اب تک ایک ڈاکٹر آف سائنس ،42 پی ایچ ڈی اور 04 ایم فل کی ڈگریاں تفویض کی جاچکی ہیں۔انسٹیٹیوٹ ہذاکے اسکالرز اور فیکلٹی کی 521 ریسرچ پبلیکیشنزبین الاقوامی اور قومی جرائد میں شائع ہوچکی ہیں۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا کہ ہر شعبہ ہائے زندگی کے معاملات اور حالات حاضرہ سے مکمل آگاہی عصر حاضر کی اہم ضرورت بن چکی ہے ۔