خبرنامہ سندھ

تشہیری کمپنیوں کا بل بورڈ سپریم کورٹ سےرجوع کافیصلہ

کراچی: (آئی این پی) پانچ تشہیری کمپنیوں نے بل بورڈز ہٹانے کے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ۔ شہر قائد کی پانچ ایڈورٹائزنگ کمپنیوں نے بل بورڈز ہٹانے کے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کراچی کنٹونمنٹ کی حدود میں درجنوں بالائی گذرگاہیں ان کمپنیوں نے تعمیر کی ہیں اور دیکھ بھال کرتی ہیں ۔ معاہدے کے مطابق بالائی گذرگاہوں پر اشتہارات لگانا کمپنیوں کا حق ہے ۔ پانچ مئی کو سپریم کورٹ نے جس کیس میں فیصلہ سنایا اس میں درخواست گذار فریق نہیں تھے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فیصلے پر نظر ثانی کی جائے