تضحیک کر کے گرفتار کیا گیا: شرجیل
کراچی: (ملت آن لائن) شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ملک میں نہیں تھا لیکن پھر بھی نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، اسکے خلاف عدالت سے رجوع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کیا اسحاق ڈار، نواز شریف اور نیب میں جن کیخلاف انکوائری ہو رہی ہے ان سب کے نام ای سی ایل میں ہیں؟۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین نیب معاملے کا نوٹس لیں۔ شرجیل میمن نے کہا نیب کے قانون میں شریف خاندان کے لئے الگ قانون ہے، مجھے عدالت کے احاطے سے گرفتار کیا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا میں وطن واپس آیا تو مجھے ضمانت کے باوجود فورا گرفتار کر لیا گیا، جہاز کی سیڑھیاں بھی اترنے نہیں دی گئیں۔ انہوں نے کہا پوچھنا چاہتا ہوں کہ دہرا معیار کیوں ہے؟، اگر میں غلط ہوں تو چاہے پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کیوں ظاہر نہیں کی گئی؟، شریف خاندان کیلئے الگ قوانین کیوں ہیں؟، ہمارے ساتھ دوغلی پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔
قبل ازیں رہنما پیپلزپارٹی کا سندھ اسمبلی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا گیا، اسمبلی میں شرجیل میمن کی گرفتاری کے خلاف مذمتی قرارداد بھی پیش کی گئی۔
شرجیل میمن نے کہا نیب کے قانون میں شریف خاندان کے لئے الگ قانون ہے، مجھے عدالت کے احاطے سے گرفتار کیا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا میں وطن واپس آیا تو مجھے ضمانت کے باوجود فورا گرفتار کر لیا گیا، جہاز کی سیڑھیاں بھی اترنے نہیں دی گئیں۔ انہوں نے کہا پوچھنا چاہتا ہوں کہ دہرا معیار کیوں ہے؟، اگر میں غلط ہوں تو چاہے پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کیوں ظاہر نہیں کی گئی؟، شریف خاندان کیلئے الگ قوانین کیوں ہیں؟، ہمارے ساتھ دوغلی پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔