خبرنامہ سندھ

تھانے میں متحدہ کارکن ہلاک؛ پولیس

کراچی: (ملت+اے پی پی) شہر قائد کے علاقے پاک کالونی تھانے میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن وسیم راجہ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ ایس ایس پی ویسٹ ناصر آفتاب کے مطابق، وسیم راجہ کو غیرقانونی اسلحے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جس نے لاک اپ کے قریب واش روم میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ لاش کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنماء فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ زیرحراست قتل کئے جانے والے کارکن کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور پولیس کا مؤقف ہے کہ وسیم راجہ نے خودکشی کی ہے۔