تھرپارکر (آئی این پی) تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ رک نہ سکا، مزید دو بچے دم توڑ گئے۔ سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت سے بیمار مزید دو بچے چل بسے ، جاں بحق ہونے والے بچوں میں 8 روز کا جمیل اور ایک نومولود شامل ہیں۔ ضلع بھر کے ہسپتالوں میں 150 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔ڈیپلو تحصیل کیگاؤن عاقلو، ترکنی درس، ڈابھو اور کوئنرل بچوں میں ڈائریا کی وبا پھیل گئی ہے۔ جبکہ حکومت سندھ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں گندم کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔ تاہم دور دراز کے علاقوں میں تاحال امدادی کارروائیاں شروع نہ کی جا سکیں۔ دوسری جانب چارہ ختم ہونے سے تھر میں جانوروں کے مرنے کا بھی سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔