تھرپارکر(اے پی پی)صحرائے تھر کی ضلع تھر پارکر میں گرلز پرائمری اسکولوں کی تعداد605ہے جن میں زیر تعلیم طالبات کی تعداد 30ہزاراور مجموعی خواتین اساتذہ کی تعداد صرف 675ہے۔ محکمہ تعلیم تھر پارکر کے مطابق ان خواتین اساتذہ کی زیادہ تر تعداد شہری علاقوں کے اسکولوں میں تعینات ہے جبکہ دیہی علاقوں میں خواتین اساتذہ کی عدم دستیابی اور دیگر مسائل کے سبب نصف سے زائد گرلز اسکول بند ہیں جن میں زیر تعلیم 15ہزار سے زائد طالبات درس و تدریس سے محروم ہیں ۔
30ہزار طالبات کی مجموعی انرولمنٹ ہے نصف اسکول بند ہیں لہٰذا طالبات بھی نصف ہی تعلیم سے محروم ہیں۔محکمہ تعلیم کے افسران اس بات کی بھی تصدیق کرتے ہیں کہ ضلع بھر میں ایسی بچیوں کی تعداد 3لاکھ سے زائد ہے جن کا اسکولوں میں داخلہ ہی نہیں ہے جبکہ ضلع کی خواتین کا لٹریسی ریٹ 5فیصد سے بھی کم ہے۔