مٹھی:(اے پی پی)تھرپارکرمیں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید دو بچے جاں بحق ہو گئے،رواں سال مرنے والے بچوں کی تعداد ڈیرھ سو ہو گئی ہے۔تھرپارکر میں قحط سالی سے بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔آج بھی سول اسپتال مٹھی میں خوراک کی کمی کے شکار دو بچے دم توڑ گئے۔ تھرپارکر کے مختلف اسپتالوں میں سو سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔ چار بچوں کی حالت تشویشناک ہونے پر حیدرآباد منتقل کر دیا گیا۔