خبرنامہ سندھ

تھرپارکر: غذائی قلت کے باعث مزید چار بچے دم توڑ گئے

تھرپارکر:(اے پی پی) تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث بیماریوں سے ایک روز میں چار بچے دم توڑ گئے ، غذائی قلت کے باعث لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ۔تھرپارکر کے ضلع میں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا ، آج بھی چار بچے غذائی قلت کے باعث بیماریوں سے ابدی نیند سو گئے ۔ سینکڑوں بچے ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں ،آج دم توڑنے والوں میں ڈیپلو کے رہائشی غفار نہڑی کی بیس سال کی بیٹی جمیلہ ، ننگر پارکر کا ایک سال کا فاروق، ایک سال کا وسیم اور نو ماہ کی حسینہ شامل ہے ۔ ضلع بھر کے ہسپتالوں میں 295 بچے زیر علاج ہیں جبکہ 51 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 179 ہو گئی ہے ، ضلع کی متعدد ڈسپنسریاں عملے اور ادویات کی کمی کے باعث بند پڑی ہیں ، ضلع میں غذائی قلت کے باعث لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ سرکاری گوداموں میں گندم کی ہزاروں بوریاں سڑنے لگی ہیں۔