خبرنامہ سندھ

تھرپارکر میں رانی کھیت کی بیماری سے مزید 30 مور ہلاک

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) تھرپارکر میں رانی کھیت کی بیماری سے مزید 30 مور ہلاک ہو گئے ۔ پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ جنگلی حیات کے ڈپٹی کنزرویٹو غلام سرور جمالی نے بتایا کہ مرغیوں سے پھیلنے والے جان لیوا بیماریرانی کھیت تھرپارکر کے سینکڑوں دیہات تک پھیل چکی ہے اور فنڈز کی قلت کے باعث اس مرض پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے انھوں نے کہا کہ موروں کی زیادہ ہلاکت چھاچھرو اور سلام کوٹ میں ہوئی ہیں جہاں مجموعی طور پر53 مور ہلاک ہو چکے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ مذکورہ علاقوں میں موروں کی ویکسینیشن کے لئے چار ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں جو موروں کو ویکسین لگا رہی ہیں ۔ غلام سرور نے کہا کہ اس سلسلہ میں محکمہ مرغبانی سے بھی مدد طلب کی جارہی ہے۔