خبرنامہ سندھ

تھر میں بجلی منصوبے کیلئے فنڈز فراہم کئے جائیں ، خورشید شاہ کا وزیر اعظم کو خط

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ تھر میں بجلی منصوبے کیلئے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ،خط کہ متن میں کہا گیا ہے کہ تھر میں ا پنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس میں انڈرگراؤنڈ کول گیس استعمال ہو گی جس سے انتہائی سستی بجلی سمیت گیس اور ڈیزل بھی حاصل ہو سکیں گے،منصوبہ2010میں شروع ہوا مگر اج تک صرف3ارب روپے جاری ہوئے، اہم منصوبے کیلئے پیسے جاری نہ کرنا مجرمانہ غفلت سے کم نہیں۔تفصیلات کے مطابق منگل کو اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھ کر تھر میں بجلی منصوبے کے لئے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیا، خط کہ متن میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ھے جس میں انڈرگراونڈ کول گیس استعمال ھو گی جس سے انتہائی سستی بجلی سمیت گیس اور ڈیزل بھی حاصل ہو سکیں گے،نو ارب کا منصوبہ 2010 میں منظورہوا، مگر آج تک صرف تین ارب جاری ہوئے، ایسے اہم منصوبے کے لئے پیسے جاری نہ کرنا مجرمانہ غفلت سے کم نہیں۔ وزیراعظم ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس منصوبے کی تکمیل کے لئے فنڈز کا اجراء یقینی بنائیں تا کہ ملک کو درپیش بجلی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد مل سکے۔(رڈ)