تھرپارکر(آئی این پی )تھرپارکر میں غذائیت کی کمی اور مختلف امراض کے باعث چار بچے اور ایک حاملہ خاتون انتقال کرگئی، جس کے بعد رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 180 ہوگئی ۔ غذائیت کی کمی کے باعث سول ہسپتال مٹھی میں نومولود اور تین ماہ کی بچی انتقال کرگئی۔گاؤں دودو میں دوران زچگی خاتون اور نومولود بچہ انتقال کرگیا جبکہ گاؤں دھاندو میں بھی 15 دن کا بچہ انتقال کرگیا۔