تھرپارکر (آئی این پی )تھر میں غذائیت کی کمی اور مختلف امراض میں مبتلا مزید 2 بچے انتقال کرگئے جس کے بعد سال کے 44دنوں میں انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد136تک جاپہنچی ۔ تھر میں غذا ،اور مختلف بیماریوں میں مبتلا نومولود اور کمسن بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ۔مٹھی کے سول ہسپتال میں آٹھ ماہ کی بچی اور نومولود بچہ انتقال کرگیا۔ اس وقت سول ہسپتال مٹھی میں 40 سے زائد بچے زیر علاج تھے۔ادھر ڈیپلو،اسلام کوٹ،چھاچھرو اور نگرپارکر کے سرکاری اسپتالوں میں بھی غذائیت کی کمی اور مختلف امراض کے باعث بیمار بچوں کا علاج جاری رہا۔