کراچی(ملت آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر منظور وسان کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی خواہش ہے کہ عمران خان کے ساتھ مل کر تیسری سیاسی طاقت بنائی جائے لیکن دونوں قیادت کے لیے جھگڑ رہے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے مستقبل کا فیصلہ پاناما کیس سے جڑا ہوا ہے، نوازمخالف فیصلے پر (ن) لیگ کے اکثررہنما پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ق) اورتحریک انصاف میں شامل ہوجائیں گے۔ (ق) لیگ کی قیادت چوہدری برادران نہیں پرویزمشرف کریں گے لیکن وہ ڈرکے مارے وطن نہیں آئیں گے۔ پرویزمشرف دبئی اورلندن میں اپنے لوگوں کولیکچرہی دےسکتے ہیں، وہ ٹی وی پر ٹاک شو ہی کریں کیونکہ ان کا پاکستانی سیاست میں مستقبل نہیں۔
منظور وسان نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کی خواہش ہے کہ عمران خان کے ساتھ مل کرتیسری سیاسی طاقت بنائی جائے لیکن دونوں قیادت کے لیے جھگڑ رہے ہیں۔ ایم کیوایم بھی پرویزمشرف کے ساتھ مل کر انتخابات میں حصہ لے گی۔