خبرنامہ سندھ

جامشورو:بس الٹنےسے 6 افراد جاں بحق

جام شورو:(آئی این پی)جام شورو میں انڈس ہائی وے پر مسافر بس الٹنے سے چھے افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے ۔ یہ افسوسناک واقعہ دڑی گائینچو سٹاپ کے قریب پیش آیا جب شہداد کوٹ سے کراچی جانے والی مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی ۔ حادثے میں کراچی کے رہائشی چھ مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، ان میں تین بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا ۔