جامشورو: مسافروین اورڈمپرمیں تصادم،5 افراد جاں بحق
جامشورو:(ملت آن لائن) جامشورو نوری آباد کے قریب موٹر وے ایم نائن پر تیز رفتاری کے باعث مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم کے نیتجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ نوری آباد کے قریب موٹر وے ایم نائن پر کراچی سے سکھر جانے والی مسافر وین تیز رفتاری کے باعث ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے مین 5 افراد آکاش، فوزیہ، نجمہ، 6 سالہ بچی علیزہ سمیت 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا۔ یہ حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے ہوا، عینی گواہوں کے مطابق حادثہ ہوتے ہی ریسکیو، موٹر وے پولیس اور ایدھی ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے وین اور ٹریلر کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق وین ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
نوری آباد کے قریب موٹر وے ایم نائن پر کراچی سے سکھر جانے والی مسافر وین تیز رفتاری کے باعث ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے مین 5 افراد آکاش، فوزیہ، نجمہ، 6 سالہ بچی علیزہ سمیت 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا۔ یہ حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے ہوا، عینی گواہوں کے مطابق حادثہ ہوتے ہی ریسکیو، موٹر وے پولیس اور ایدھی ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے وین اور ٹریلر کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی۔