خبرنامہ سندھ

جامشورو: مسافرکوچ اورٹرک میں تصادم، 11 افراد جاں بحق

جامشورو (آئی این پی) ڈیرہ اسماعیل خان سے کراچی جانے والی کوچ حیدر آباد کے قریب جامشورو روڈ پر ٹرک سے جا ٹکرائی ، حادثے کے نتیجے میں گیارہ افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ انڈس ہائی وئے پر جامشورو پاور ہاؤس کے قریب کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ چوبیس افراد زخمی ہو گئے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس اور ریسکو ذرائع کے مطابق جامشورو سہیون روڈ انڈس ہائی وئے پر جامشورو پاور ہاؤس کے قریب ڈیرہ اسمعیل خان سے کراچی جانے والی تیز رفتار کوچ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر روڈ پر کھڑئے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے اور چوبیس افراد زخمی ہو گئے ۔ لاشوں زخمیوں کونجی گاڑیوں اور ایدھی ایمبولیننسیز کے زریعے سول ہسپتال جامشورو منتقل کیا گیا ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے میں بدنصیب کوچ کے ڈرائیور کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاع ہے جبکہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں کوچ میں پھنس گئیں تھیں جن کو انتہائی مشکل سے نکالا گیا ۔ تاہم پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں ۔