خبرنامہ سندھ

جامشورو میں نئی جیل کا منصوبہ تاخیر کا شکار

حکومت سندھ:(ملت+اے پی پی) کا انتہائی خطرناک قیدیوں کے لیے جامشورو میں نئی جیل بنانے کا ڈیڑھ ارب روپے کا منصوبہ تاخیر کاشکار ہے، محکمہ جیل کو تاحال زمین ہی نہ مل سکی ۔ اکتو بر 2014 میں سینٹرل جیل کراچی سے خطرناک قیدیوں کو فرار کرانے کیلئے 45 میٹر لمبی اور 10 میٹر گہری سرنگ کا انکشاف ہوا تھا ۔ تاہم بروقت اطلاع ملنے پر حساس اداروں نے دہشتگردوں کا منصوبہ ناکام بنادیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد حکومت سندھ کی جانب سے ضلع جامشورو میں 300 ایکٹر پر نئی جیل تیار کر نے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ دو سال گزرنے کے باوجود نئی جیل کے لیے مختص زمین محکمہ جیل خانہ جات کو منتقل نہ ہونے کے باعث منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔ نئی جیل میں خطرناک قیدیوں کو منتقل کیا جانا تھا۔ سندھ میں 6 مزید جیلوں کا منصوبہ شروع ہونا تھا لیکن وہ بھی محکموں کی سستی کی نذر ہوگیا ہے۔