خبرنامہ سندھ

جامعہ کراچی میں مینٹل ہیلتھ ویک کی مناسبت سے ورکشاپ آج ہو گی

کراچی ۔ 24 اکتوبر (ملت + اے پی پی) جامعہ کراچی میں مینٹل ہیلتھ ویک کی مناسبت سے ورکشاپ( آج) منگل کو ہوگی۔اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر ،رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر ،چیئر مین شعبہ نفسیات پروفیسر ڈاکٹر فرح اقبال خطاب کریں گے۔ اس موقع پر پینل ڈسکشن بھی ہو گی جس میں پروفیسر ڈاکٹر اقبال آفریدی چیئر مین شعبہ نفسیات جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر ،پروفیسر ڈاکٹر رضاالرحمن ،چیئر مین شعبہ نفسیات ڈاؤیونیورسٹی ،ڈاکٹر عاشہ بدر ،روبینہ فیروز ،ارم خان غازی ،ڈاکٹر لبنی وہرا حصہ لیں گے۔ تقریب صبح10 بجے کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں شروع ہو گی۔