جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل لاپتہ
کراچی(ملت آن لائن)جامعہ کراچی میں اسلامک اسٹڈیز کے شعبہ اصول دین کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل لاپتا ہوگئے ہیں۔
ان کے اہل خانہ کے مطابق کچھ روز قبل رات کے وقت کچھ افراد گھر سے زبردستی پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل کو اپنے ساتھ لے گئے۔
سیکورٹی ایڈوائزر جامعہ کراچی نے کہا کہ پروفیسر اسماعیل کی اہلیہ نے چند روز قبل گمشدگی کی درخواست دی۔
جامعہ کراچی میں حساس ادارے کا چھاپا، تین افراد زیر حراست
کراچی.ڈاکٹر محمد اسماعیل کے حوالے سے اہلیہ نے شعبہ کے چئیرمین اور دین اسلامک لرینگ کو درخواست دے دی۔
دوسری جانب جامعہ انتظامیہ 15 دن سے اپنے پروفیسر کے لاپتہ ہونے پر خاموش ہے جبکہ جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان نے لاپتہ پروفیسر کے حوالے سے بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جامعہ کی اسٹاف کالونی میں حساس ادارے نے چھاپا مارکر تین افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔
کارروائی انصارالشریعہ کے گرفتار ملزم دانش کی نشاندہی پر کی گئی تھی، حراست میں لیے گئے افراد اسٹاف کالونی کے رہائشی نہیں ہیں۔