جب میاں صاحب کو آگ لگتی ہے تو اداروں کو نشانہ بناتے ہیں، شرجیل میمن
کراچی :(ملت آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ توہین عدالت کے قانون پر تھوڑا غور ہونا چاہئے، جب میاں صاحب کے گھر کو آگ لگتی ہے تو اداروں کو نشانہ بناتے ہیں۔ محکمہ اطلاعات سندھ میں5ارب76کروڑروپے کرپشن کیس کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث 15فروری تک ملتوی کردی گئی ، سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کے قانون پر تھوڑاغور ہونا چاہئے ، ماضی میں جنہوں نےتوہین عدالت کی ان کے کیسز بھی دیکھے جائیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ملک میں نیب کاقانون یکساں ہوناچاہیے ، پیپلزپارٹی کسی کی حمایت کرتی ہےنہ کسی کےخلاف ہے، ملک میں ایک نظام ہےتوقانون بھی ایک ہی ہوناچاہیے۔ نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ میاں صاحب پی سی اوججزکوبرابھلاکہہ رہےہیں، نوازشریف ان کی بحالی کیلئے تحریک بھی چلاتے رہے ہیں، جب میاں صاحب کے گھر کو آگ لگتی ہے تو اداروں کو نشانہ بناتے ہیں۔
نواز شریف اور ان کے بیٹے اس ملک کے شہزادے ہیں،شرجیل میمن
یاد رہے اس سے قبل بھی شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کے بیٹے اس ملک کے شہزادے ہیں، ان کا احتساب شہزادوں جیسا ہی ہو رہا ہے، شہزادوں کی طرح بیرون ملک سفرکرتے ہیں، کوئی نہیں پوچھتا اور شہزادوں کی طرح پیش بھی ہورہے ہیں۔ وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کیخلاف کوئی تحریک نہیں چلائیں گے، ہم نواز شریف نہیں جو عدالتوں پر حملے کریں نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے، وہ سیاسی شہید بنناچاہتے ہیں۔