لندن:(آئی این پی)سندھ کے انفارمیشن منسٹر مولا بخش چانڈیو نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری نے جمہوریت کی بحالی کیلیے بڑی مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ نواز شریف کے ساتھ ملاقات سے کبھی انکار نہیں کیا بلکہ ہمیشہ پہل کی ہے۔ مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا جمہوریت کے استحکام کے لیے کوئی بھی قدم اٹھانا پڑا تو دریغ نہیں کریں گے۔ سندھ پیپلز پارٹی میں بڑی تبدیلی لائی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا ملک کے وزیر داخلہ کی سمجھداری کا یہ عالم ہے کہ انھیں آف شور اکاؤنٹ کا مطلب سمجھنے میں تین دن لگ گئے۔ رحمان ملک کو اپنے اوپر لگے الزامات کی وضاحت کرنی چاہیے۔