خبرنامہ سندھ

جنرل راحیل کی ریٹائرمنٹ پر بھوک ہڑتال کرنیوالا شخص انتقال کرگیا

کراچی: (ملت+اے پی پی) جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے خلاف تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے والا شخص انتقال کر گیا۔ لُطف امین شبلی نامی شخص نے کراچی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتال کی تھی۔ مرحوم کو 2 روز قبل طبعیت خراب ہونے پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔