خبرنامہ سندھ

جو بات کل نہیں کرسکا آج کہوں گا ،فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ:(اے پی پی) متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بہت پراعتماد اور آپ کی دعا کا خواست گار ہوں،جو بات کل نہیں کرسکا آج کہوں گا ۔ فاروق ستار نے کہا کہ جو بات بھی کروں گا پریس کانفرنس میں کروں گا ،آج بھی اسی عزم کا اظہار ہے ،جس عزم سے سیاسی سفر کا آغاز کیا تھا ۔ انہوں نے صحافیوں کے کل کی تقریر اور واقعے پر پوچھے گئے سوال پر کہا کہ جہاں اتنا صبر کیا ہے تھوڑا اور کرلیں۔