کراچی(اے پی پی ) ایم کیو ایم سے الگ ہونے والے انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ جو ان کا ساتھ دینا چاہتے ہیں انہیں اسمبلیوں سے استعفیٰ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی پارٹی شروع ہوئی ہے، روز وکٹیں گرائیں گے،جلسے کے اعلان کے بعد جلد عوامی مہم شروع کریں گے، مرکزی دفتر بنائیں گے۔ انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پارٹی 9دن بعد جلسےکااعلان نہیں کرتی،ہم نےکیا،جلسے کے اعلان کے بعد جلد عوامی مہم شروع کریں گے۔