خبرنامہ سندھ

جیکب آباد ‘بھارتی جارحیت کیخلاف ہندوبرادری کا احتجاج ‘مودی کا پتلا نذر آتش

جیکب آباد(آئی این پی )جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں بھارتی جارحیت پر ہندوبرادری کا احتجاج مودی کا پتلا نذر آتش تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کی ہندوبرادری نے بھارتی جارحیت کے خلاف ایک زبردست احتجاجی جلوس سنی شرما ،مہیندر ،مکھی دیپک کی قیادت میں نکالا جس میں ہندوبرادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے بھارتی جارحیت کے خلاف سخت نعریبازی کرتے ہوئے شہر کے راستوں پرمارچ کیا اورپریس کلب کے سامنے دھرنادے کر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا بھی نذرآتش کیا رہنما?ں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے اگر پاکستان پر میلی آنکھ ڈالی تو پاکستان کی ہندوبرادری ملک کا بھرپور دفاع کرے گی۔