خبرنامہ سندھ

جیکب آباد: پولیس اہلکاروں کا ڈرائیورپرتشدد

جیکب آباد : (آئی این پی) رکشہ ڈرائیور نے پہلے پابندی اور پھر زنجیر توڑی ۔ زبردستی لیڈیز بازار میں داخل ہوا۔ منع کرنے پر پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی کی اور پھر ہتھے چڑھ گیا اور انہوں نے خوب پٹائی کی۔ پولیس حکام نے بھی پہلے اہلکاروں کا دفاع کیا مگرمیڈیا پر فوٹیج چلنے کے بعددونوں اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ رکشہ ڈرائیور کو بھی دھر لیا گیا۔