کراچی(ملت آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ محلوں میں رہ کر ن لیگ کی جے آئی ٹی میں تفتیش ہورہی ہے اور وہ شور مچارہے ہیں، جے آئی ٹی میں ہماری بھی ماؤں بہنوں کے نام ہیں ۔
کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیاسے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم نےکہا کہ ہم جیل بھی جاتے ہیں ہماری جے آئی ٹی بھی ہوتی ہے،تاہم ہم شرافت سے جے آئی ٹی میں پیش ہورہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر کیس ہوا تو مجھے گرفتار کیا گیا، ہم نے کبھی شور نہیں کیا قانون کے تحت اندر ہوگئے۔
ڈاکٹرعاصم نے بتایا کہ ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے نیب کے 4 پر اسکیوٹر کام چھوڑ کر جاچکے ہیں جبکہ نیب پراسکیوٹر خود کہہ چکے ہیں کہ میرے خلاف ثبوت نہیں ہیں۔
عابد شیر علی سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگ اسمبلیوں میں جاکر ذاتی فائدے اٹھاتے ہیں۔عابد شیر نے بھی
گیس کے کنکشنز لیے ہیں، نیب کو ان کے بھی خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔
ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ پورے سندھ کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے اور کراچی والے اس کے سب سے بڑتے متاثرین میں شامل ہیں۔