خبرنامہ سندھ

جے جے وی ایل ریفرنس ، شریک ملزمان کی ضمانت میں توسیع

سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹرعاصم کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن کے جے جے وی ایل ریفرنس میں شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کردی۔درخواست ضمانت کی سماعت پرملزمان کے وکلا کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے استفسار کیا کہ کیا بڑے لوگوں کو ضمانت دے کر کیس نہ چلایا جائے؟ اگر بڑے لوگوں کو ضمانت دے کر کیس نہ چلایا جائے تو پھر غریب کو بھی جیل سے نکالنے کے لئے جیل کے دروازے کھول دینے چاہئیں۔عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا سے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے۔ملزمان میں اقبال زیڈ احمد،ملک عثمان،بشارت مرزا اور دیگر شامل ہیں۔