خبرنامہ سندھ

جے یو آئی ملک کے آئین پر عمل ،پاسداری اور مستحکم معیشت کیلئے جدوجہد کررہی ہے

جیکب آباد (ملت + آئی این پی) جے یو آئی ملک کے آئین پر عمل ،پاسداری اور مستحکم معیشت کے لیے جدوجہد کررہی ہے، ہم کرپشن ،لوٹ مار قتل و غارت گیری سے پاک سیاست چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے رہنما علامہ طاہر خالد محمود سومرو نے جیکب آباد کے مدرسہ محمدیہ میں عالمی اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جے یو آئی کے ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا عبدالجبار رند، مفتی عبدالشکور کھوسو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔علامہ طاہر خالد محمود سومرو نے مزید کہا کہ ہمارے اسلاف نے برطانوی سامراج کے خلاف ایک سو سال آزادی کی جنگ لڑی جمعیت علماء4 کو سو سال مکمل ہونے پر صد سالہ تاسیس منا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی قربانیاں برداشت کرکے آزادی اور روش مستقبل کے لیے کردار ادا کررہے ہیں، سو سال مکمل ہونے پر 7،8اور 9اپریل کو رائل سٹی اضاخیل پشاور میں عالمی اجتماع منعقد ہورہا ہے جس میں پوری دنیا سے علماء4 کرام، فلاسفر، مختلف ممالک کے سفیر ،امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس وزیرء4 اور علماء4 کے 40رکنی وفد کے ساتھ خصوصی شرکت کریں گے، کانفرنس میں جمعیت علماء4 ہند کے رہنما اور دارلعلوم دیوبند کے مہتمم سمیت 50لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے جس میں ملک کے بہتر مستقبل کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی جانب سے منعقدہ عالمی اجتماع پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی اجتماع ہوگا۔