خبرنامہ سندھ

حب، مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 3 افراد جاں بحق،5زخمی

حب (ملت + آئی این پی) بلوچستان کے شہر حب میں مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی۔ حادثہ وندر ناکہ کھاڑی کے قریب کے پیش آیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی کہ آرسی ڈی ہائی و ے پرحادثے کاشکارہوگئی۔