خبرنامہ سندھ

حب ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل کمی

کراچی:(اے پی پی)گزشتہ چند سال سے حب ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل کمی کے باعث کراچی کے ضلع غربی میں عوام کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر آگئی، بلدیہ ، اورنگی ٹائون،، کیماڑی اور لیاری سمیت ضلع غربی کے کئی علاقوں میں عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔علاقہ مکین کہتے ہیں کہ لائن کا پانی آئے زمانہ گذر گیا اور وہ استعمال کا پانی بھی خرید کر پینے پر مجبور ہیں۔حب ڈیم سے شہر کے مختلف علاقوں جن میں بلدیہ ٹائون، اورنگی ٹائون، شیرشاہ ، کیماڑی، نیول کالونی، لیاری اور اولڈ سٹی ایریاز میں روزانہ 10 کروڑ گیلن یومیہ پانی فراہم کیا جاتا تھا، لیکن بارشیں نہ ہونے کے باعث حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر آگئی ہے۔