خبرنامہ سندھ

حب ڈیم میں پانی کی سطح میں ڈیڑھ سے دو فٹ تک اضافہ

حب: (آئی این پی) حب اورگردو نواح میں تیزبارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح میں ڈیڑھ سے دو فٹ تک اضافہ ہوگیا ہے۔ ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم کے کیچ مینٹ ایریا میں سطح آب میں ڈیڑھ سے دو فٹ تک اضافہ ہوا ۔ اضافہ گزشتہ روز ہونے والی بارشوں کیپانی کے ریلے حب ڈیم میں داخل ہونے سے ہوا جس سے حب ڈیم میں ذخیرہ آب چھ فٹ تک بلند ہوگیاہے جبکہ ڈیم میں سطح آب مزید بلند ہونیکی توقع ہے۔