خبرنامہ سندھ

حساس اداروں کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردگرفتار

کراچی:(اے پی پی)حساس اداروں نے ضلع وسطی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد شہر میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ملزمان کا تعلق کالعدم لشکری جھنگوی عاصم کیپر گروپ سے بتایا جاتا ہے۔ عاصم کیپر لشکری جھنگوی آصف چھوٹو گروپ سے تعلق رکھتا ہے۔دونوں ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔