خبرنامہ سندھ

حسین نوازتو ایک تصویر پر رو پڑے ہمارا کون جواب دے گا، ڈاکٹر عاصم

ڈاکٹرعاصم کی ایم

کراچی (ملت آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا ہے کہ جو سلوک ان کے ساتھ ہوا وہ حسین نواز کے ساتھ نہیں ہوا اور وزیر اعظم کے بیٹے تو ایک تصویر پر رو پڑے پھر ہمارا کون جواب دے گا۔کراچی میں احتساب عدالت کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ حسین نوازکی جے آئی ٹی ہوئی تومسلم لیگ ن نے منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنانا شروع کردیا، سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہونا چاہیئے جو نہیں ہوا، حسین نواز تو ایک تصویر پر رو پڑے پھر ہمارا کون جواب دے گا، جو سلوک میرے ساتھ ہوا وہ حسین نواز کے ساتھ نہیں ہوا، چوہدری نثار کی باتیں بھی آپ کے سامنے ہیں، میری جے آئی ٹی 3 مہینے ہوئی لیکن میں نے کسی ادارے کے خلاف شکایت نہیں کی.