کراچی( ملت آن لائن)میئر کراچی وسیم اختر اختیارات اور وسائل نہ ملنے پر صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کیلئے سندھ اسمبلی کے باہر پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق احتجاج میں شریک بلدیاتی نمائندوں نے میئر کراچی کی قیادت میں سندھ اسمبلی جانے کی کوشش کی تو پولیس نے کبوتر چوک پر قائم سندھ اسمبلی جانے والے راستے پر نصب دونوں گیٹ بند کردیئے۔اس سے قبل میئر کراچی وسیم اختر نے سندھ حکومت کے خلاف شکایات کے انبار لگاتے ہوئے سندھ کے 244 بلین کے ترقیاتی بجٹ میں کراچی کےلیے 40 بلین بھی مختص نہ کیے جانے پر شدید احتجاج کیا تھا۔