بدین(اے پی پی)ضلع بدین میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ 59گولارچی کے37 پولنگ اسٹیشنوں پرآج ضمنی انتخاب ہورہاہے۔ ضمنی انتخاب کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ الیکشن کمیشن نے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے دیا ۔ ضلع بدین میں سندھ اسمبلی کی نشست 59گولارچی میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوگا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ 37 پولنگ اسٹیشنوں پر44 ہزار 85 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ ضمنی انتخاب کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز پر عملہ اورانتخابی سامان پہنچادیا گیا ہے۔