خبرنامہ سندھ

حلیمہ قتل کیس؛ملزمہ کی ضمانت کیلئےدرخواست دائر

کراچی (آئی این پی )حلیمہ قتل کیس میں نامزد ملزمہ سونیا اور اسکے شوہر رضوان کی جانب سے ضمانت کی درخواست مقامی عدالت میں دائر کردی گئی ۔ حلیمہ قتل کیس میں ملزمہ سونیا نے اور اسکے شوہر رضوان کے مشترکہ وکیل نے دونوں کی درخواست ضمانت سٹی کورٹ میں دائر کردی ۔ ملزم کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس ملزمہ سونیا کو بے گناہ قرار دے چکی ہے، جبکہ ملزم رضوان کے خلاف بھی قتل کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ ملزم رضوان نے بچے عبداللہ کو ایدھی سینٹر میں چھوڑا جس سے قتل ثابت نہیں ہوتا۔