خبرنامہ سندھ

حلیمہ قتل کیس: کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کیا جاسکا

کراچی: (اے پی پی) ایدھی سینٹر میں موجود عبداللہ کی ماں کا قاتل کون ہے پولیس کو اب تک کوئی ٹھوس سراغ نہیں مل سکا اور نہ ہی سونیا کیخلاف کسی ٹھوس ثبوت تک رسائی ہوسکی ہے ۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ تفتیشی افسر آج کیس کے حوالے سے عدالت میں رپورٹ پیش کریں گے ۔ ملزمہ کے خلاف ٹھوس شواہد موجود نہ ہونے پر امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے ضمانت پر رہائی مل جائے گی ۔