خبرنامہ سندھ

حلیمہ کیس:پولیس رضوان کو گرفتارکرنےمیں ناکام

کراچی(آئی این پی)حلیمہ کے قتل کے ملزم رضوان کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام ہے ، ایدھی سینٹر میں موجود عبداللہ سے شام کو اس کا بھائی انصر چوہدری ملاقات کرے گا ۔ ایدھی سینٹر میں مقیم بچے عبداللہ کی والدہ حلیمہ کے قتل کا ملزم ابتک گرفتار نہیں ہوسکا ۔ پولیس ملزم کا سراغ لگانے میں ناکام ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ ادھر ایدھی سینٹر میں عبداللہ لوگوں سے مانوس ہوگیا ہے اور کھلونوں میں مصروف رہتا ہے ۔ اس کے حصول کے لئے بھائی انصر چوہدری اور والد اقبال چوہدری خانیوال سے کراچی پہنچ چکے ہیں ۔ آج شام ایدھی سینٹر میں عبداللہ سے اس کا بھائی انصر چوہدری ملاقات کرے گا اور ایدھی حکام سے بچے کی حوالگی سے متعلق بات چیت کرے گا ۔ تاہم ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ بچے کو قانونی کارروائی کے بغیر کسی کے حوالے نہیں کیا جائے گا ۔