خبرنامہ سندھ

حماد صدیقی نے بھتہ نہ ملنے پر آگ لگوائی: بھولا

کراچی: (ملت+اے پی پی) سانحہ بلدیہ کے مرکزی کردار رحمان بھولا نے جے آئی ٹی کے روبرو سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ سانحہ بلدیہ کے مرکزی کردار رحمان عرف بھولا نے جے آئی ٹی کو بیان دیا ہے کہ 25 کروڑ بھتے کا تنازع تھا جس پر آگ لگائی گئی، آگ اتنی پھیل جائے گی اس کا اندازہ نہیں تھا، زبیر چریا اور میں نے آگ لگانے کی پلاننگ کی، تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کے کہنے پر فیکٹری میں آگ لگائی گئی۔ رحمان بھولا نے جے آٹی کو بتایا ہے کہ آگ کے واقعہ کے بعد 5 کروڑ 85 لاکھ روپے فیکٹری مالکان سے بھتہ لیا۔ بھتہ تنظیم کی 2 اہم سیاسی شخصیات نے لیا۔ ملزم نے بتایا کہ وہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کی سرپرستی کرتا رہا ہے۔