خبرنامہ سندھ

حکومت ایک جھٹکا برداشت نہ کر سکے گی: چانڈیو

حیدرآباد: (اے پی پی) پی پی کے مقامی رہنماء کی رہائشگاہ پر مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں اور کارکنان کی پی پی میں شمولیت کی ایک تقریب سے خطاب اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے، حکومت اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کرے، ایک جھٹکا بھی برداشت نہیں کر سکے گی۔ صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی سندھ پر کسی کو بری نظر ڈالنے نہیں دی، آئندہ بھی کسی کو بری نظر نہیں ڈالنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آمروں کا مقابلہ کیا، کسی سے بھی مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔ تقریب سے سینٹر عاجز دھامرا اور عرفان گل مگسی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر پی پی کی مردوں و خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔