خبرنامہ سندھ

حکومت بلاول کے مطالبات مان لے معاملہ حل ہوجائے گا :مراد

کراچی: (ملت+اے پی پی) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے سامنے 4 مطالبات رکھے ہیں ، مطالبات مان لئے جائیں تو معاملہ حل ہوجائے گا ، آئی جی سندھ چھٹی پر گئے ہیں ، انہوں نے خود درخواست دی ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں ریسرچ ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی ۔ بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو زبردستی نہیں بھیجا ہے ۔ انہوں نے خود چھٹی کی درخواست دی ہے ، فیصلوں میں صلاح مشورے ہوتے ہیں ، فیصلے کوئی اور نہیں وزیر اعلیٰ سندھ ہی کرتا ہے ۔ 21 گریڈ کا کوئی قابل افسر ہی آئی جی تعینات کیا جائے گا ۔ تنقید سب پر ہوتی ہے ، ہم تنقید کو ویلکم کرتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے سامنے چار مطالبات رکھے ہیں ۔ حکومت نے یہ مطالبات مان لیے تو معاملہ حل ہو جائے گا ۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 2013 کے بعد سے فنڈنگ میں کمی کر دی ۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے سندھ کا حصہ لیں گے ۔