کراچی(اے پی پی)متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد میئر وسیم اختر نے ہنگامی پریس کانفرنس کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت سندھ ناکام ہوچکی ہے،نظر آرہا ہے۔ وسیم اختر نے کہا کہ سندھ حکومت نہیں چاہتی کہ کراچی کی عوام سکھ کا سانس لیں،صفائی مہم کےدوران پیپلزپارٹی اورسیاسی جماعتوں کےساتھ کی بات کی تھی مگر 90گاڑیوں کوبلاول ہاؤس کےساتھ کھڑا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، قانون پر عمل کرنے کی بجائے ہمیں کام کرنے سے روکا جارہا ہے۔ وسیم اختر نے کہا کہ وہ حکومت سندھ کوبتاناچاہتےہیں کہ وہ پیچھےنہیں ہٹیں گے، مہم واپس نہیں لیں گے، صفائی مہم کے لیے کہیں سے بھی سامان لانا پڑا لائیں گے۔ ان کاکہناتھاکہ سندھ حکومت کو اگرکلفٹن اتناپیاراہےتوساڑھے7سال میں صاف کیوں نہیں کیاگیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ صفائی مہم کے لیے گورنرسندھ نہیں چیف سیکرٹری سے بات کریں گے۔