کراچی : حکومت سندھ نے آن لائن ٹیکسی سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا آن لائن ٹیکسی سروس والے حکومت سندھ کی کوئی بات نہیں مان رہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت عوام سے سستی سفری سہولتیں چھیننے کے درپے ہیں، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا محکمہ کےافسران کے ساتھ تعارفی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا حکومت سندھ کاآن لائن ٹیکسی سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، آن لائن ٹیکسی نےسندھ حکومت سے اجازت نہیں لی ، روٹ پرمٹ کافیصلہ ہوا لیکن اجازت نہیں لی ،ایم او یو کو 3سال ہوگئے۔
اویس شاہ کا کہنا تھا کہ آن لائن ٹیکسی سروس والےحکومت سندھ کی کوئی بات نہیں مان رہے ، گزشتہ روزآن لائن ٹیکسی سروس کاواقعہ پیش آیا کوئی ایکشن لیا گیا، سندھ حکومت نے آن لائن ٹیکسی سروسز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا اسکولز وینوں اوربسوں میں سی این جی سلنڈر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، اسکول بسوں اور وینوں میں سی این جی کو بند کیا جائے گا، اسکول وینوں اور انٹرا سٹی بسوں میں سی این لگانے پر 2015 سے پابندی ہے۔
اویس شاہ نے مزید کہا آن لائن موٹرسائیکل سروس بند کرنے پر بھی غورکررہے ہیں۔
یاد رہے دو روز قبل کراچی کے علاقے شارع فیصل پر لڑکی نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی تھی، متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ نجی کمپنی کی ٹیکسی کے ڈرائیور نے اسےہراساں کرنے کوششکی تھی، جس پر اسے گاڑی سے اترنا پڑ گیا ۔
پولیس نے مسافر لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں ڈرائیور کو گرفتار کر لیا تھا۔