کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر میں 15 سال رعایت کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کےمطابق عمر میں 15 سال کی رعایت کا اطلاق پولیس اور پبلک سروس کمیشن کی ملازمت کے لیے نہیں ہوگا جب کہ یہ رعایت یکم جولائی 2018 سے یکم جون 2020 تک دی گئی ہے۔