خبرنامہ سندھ

حکومت عوام کومزید بےوقوف بنا کراحتساب سےنہیں بچ سکتی: کھوسہ

کراچی (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو مزید بے وقوف بنا کر احتساب سے نہیں بچ سکتی ، سانحہ ماڈل ٹاؤن کہ ملزموں کو باہر بھگا دیا گیا ہے ۔ سندھ ہائی کورٹ میں ماڈل گرل ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ کوئی 10 ہزار سے زیادہ لے کر جائے اسے ایئرپورٹ پر روک لیا جاتا ہے ۔ جو اربوں روپے ملک سے باہر لے گئے ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں ۔ حکومت عوام کو مزید بے وقوف بنا کر احتساب سے نہیں بچ سکتی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شیر علی صاحب خود کہتے ہیں کہ رانا ثنا اللہ نے 22 قتل کرائے ہیں ۔ سب کو پتا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں حملے کا کس نے حکم دیا ۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کہ ملزموں کو باہر بھگا دیا گیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے کابینہ کے ذریعے فیصلے کرانے کا حکم دیا موجودہ حکومت کو آئین وقانون کا نہیں پتا ۔