خبرنامہ سندھ

حکومت پر دباو بڑھائیں گے؛ کائرہ

الیکشن سے پہلے

لاہور: (ملت+آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی وسطیٰ پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ بلاول بھٹو پنجاب کی دھرتی پر نکل رہے ہیں، حکومت کے خلاف احتجاج کا آغاز کر دیا ہے ۔ بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی وسطیٰ پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ۔ پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے، بھرپورریلی ہوگی۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں سے مل کر حکومت پر دباو بڑھائیں گے اور حکومت کے خلاف پورے ملک میں احتجاج کریں گے۔