خبرنامہ سندھ

حکومت کیخلاف آج سےکراچی میں احتجاج شروع ہوگا، فیصل واوڈا

پاکستان(آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے وفاقی حکومت کے خلاف آج سے کراچی میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا ہےتاہم وہ کہتے ہیں اس احتجاج کا ان کی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پاناما لیکس، پاکستان مخالف بیانات سمیت بہت سے مسائل سامنے آئے ہیں مگر حکومت گمشدہ ہے جس کی تلاش کے لئے وہ سڑکوں پر آرہے ہیں۔ کراچی میں اپنی رہائش گاہ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا ان کے خلاف مختلف قسم کی باتیں اور چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں مگر یہ کسی کی ذاتی دہائی ہوسکی ہے وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک میں کرپشن کے خلاف ثبوت لاکر لاکر تھک گئے ہیں ملک میں لاشیں گررہی ہیں اور غداری کے بیانات بھی دیئے جارہے ہیں مگر حکومت کہیں نظر نہیں آتی۔ فیصل واوڈا نے آج سے کراچی میں حکومت مخالف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا تاہم وہ کہتے ہیں کہ اس تحریک سے ان کی جماعت کا کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا سب سے اہم مسئلہ پاناما لیکس ہے چوہدری نثار سے کہتا ہوں آپ کے لیڑر کی 6 سو کروڈ کی پراپرٹی اس دیکھ لیں پہلے وہ پھر دوسروں پر انگلیاں اٹھائیں۔ فیصل واوڈا نے نیشنل ایکشن پلان کو ن لیگ ایکشن پلان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے قربانیاں دی ہیں میں ان کے ساتھ ہوں۔