خبرنامہ سندھ

حکومت کی چھاپا مارٹیموں کےمختلف علاقوں میں چھاپے

کراچی(آن لائن) کر اچی میں چھٹی کے باوجودکھلنے والے 46 نجی سکولوں کی رجسٹریشن کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے 20 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جس پر بعض سکولوں کی جانب سے عمل نہیں کیا گیا۔ حکومت کی چھاپا مار ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور حکومتی احکامات کے برخلاف کھلنے والے سکولوں کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوائی۔ محکمہ تعلیم نے چھاپہ مار ٹیموں کی رپورٹ کی روشنی میں سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کرکے سکولوں کو رجسٹریشن منسوخی کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔ واضح رہے کہ بند کیے گئے سکولوں میں شہر کے مہنگے ترین پرائیویٹ سکول بھی شامل ہیں۔علاوہ ازیں پیر کو بھی محکمہ تعلیم کی چھاپہ مار ٹیمیں شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے ماریں گی اور حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے نجی اداروں کو بند کردیا جائے گا۔#/s#