حیدرآباد: (اے پی پی)حیدرآباد میں رینجرز نے اسنیپ چیکنگ کے دوران بغیر نمبرپلیٹ کی گاڑی چلانے پرایم این اے کے بیٹے اسد کما ل خان کو حراست میں لے لیا۔گاڑی سے اصغر ملاح نامی ٹاگٹ کلر بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان رینجرزکے مطابق لطیف آباد فلائی اوور پر اسنیب چیکنگ کے دوران بغیر نمبر پلیٹ کی گاری چلانے پر پرپیپلزپارٹی کے ایم این اے کمال خان چانگ کے بیٹے اسد کمال خان کو حراست میں لے لیا، کارروائی کے دوران گاڑی میں موجود اصغرملاح نامی ٹارگٹ کلرکو بھی گرفتار کرلیا۔ گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ ، موبائل فونز اور غیر ملکی شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو حسین آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔